زمین پرموجودسب سےبڑی چھپکلیاں۔کموڈوڈریگن
اگر کرہ ارض پر سب سے بڑے اور بھاری چھپکلی کی بات کی جاۓ تو کوموڈو ڈریگن کا کوٸی مقابلہ نہیں کرسکتہ۔ بالغ کوموڈو ڈریگن تقریبا دس فٹ یعنی تین میٹر لمبے ہوتے ہیں اور ان کا وزن سو چالیس کلوگرام تک پہنچ سکتا یے ان کا ایوریج وزن تقریبا ستر کلوگرام ہوتا ہے۔يہ رینگنے والے جانوروں میں شمار ہوتے ہیں۔یہ بڑی چھپکلیاں گوشت خور ہوتی ہیں۔ان کی جنگل میں اوسط زندگی کا دورانیہ تیس سال تک ہوتا ہے۔۔ان کا ساٸز سر سے لیکر دم تک دس فٹ ہوتا ہے۔
یہ خوفناک رینگنے والا جانور لاکھوں سالوں سے کرہ ارض پر موجود ہے ، لیکن سائنس دانوں نے ان کا تقریبا سو سال پہلے تک مطالعہ نہیں کیا تھا۔ وائلڈ کوموڈو ڈریگن صرف انڈونیشیا کے پانچ جزیروں پر پاٸی جاٸی جاتی ہیں ان میں لیزر سنڈا جزیرہ نمایاں کوموڈو ڈریگن چوڑے اور چپٹے سر , جھکے ہوئے پیروں اور بڑی بڑی مسکیولر دم کے ساتھ طاقتور نظر آنے والے شکاری ہیں ۔ ان کی زبان ہر وقت باہر اور اندر حرکت میں ہوتی ہے۔وہ جزیرے جہاں یہ رہتے ہیں وہاں پر یہ شکاری کموڈو ڈریگن تقریبا ہر چیز جو انھیں دکھتی ہے کھاجاتی ہیں۔ یہاں تک کہ یہ مردہ جانور ، ہرن بھینس خنزیر چھوٹے کوموڈو ڈریگن کو بھی نہیں بخشتیں۔ اور کبھی کبھار انسانوں پر بھی حملہ کردیتی ہیں۔
vampire-bat-in-urdu-ومپائر-چمگارڈ
vampire-bat-in-urdu-ومپائر-چمگارڈ
یہ جھاڑیوں میں یا لمبی گھاسوں میں چھپ کے اپنے شکار کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں تب تک جب تک کہ کوئی شکار وہاں سے نہ گزرے۔ اس کے بعد طاقتور ٹانگوں اور تیز پنجوں سے اپنے شکار پر اچھل پڑتی ہیں ہیں پھر اپنے شاتر دانت اس کے اندر گاڑ دیتی ہیں۔اگر جانور کموڈو ڈریگن کے جبڑوں سے فرار بھی ہوجاۓ تو وہ زیادہ دن تک خوش قسمت نہیں ہوگا کیوں کہ کموڈو ڈریگن کی تھوک میں بڑی مقدار میں بیکٹیریا ہوتے ہیں جس کا اثر اس کے شکار میں چوبیس گھنٹوں میں رونما ہوجاتا ہے۔
لیکن نٸی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کموڈو ڈریگن کے تیز نوکیلی دانتوں میں زھر موجود ہوتا ہے اور شکار کموڈو ڈریگن کی زھریلی باٸٹ کی وجھ سے کچھ دن میں کمزور ہوجاتا ہےاس کھوج سے یہ عام عقیدہ ختم ہوجاتا ہے کہ کموڈوڈریگن کے منہ میں زہریلے بیکٹیریا اس کے کے شکار کو بالآخر ہلاک کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں ہیں۔ڈریگن اس شکاری کا تب تک پییچھا کرتی ہیں جب تک زھر اثر نہیں دکھاتا اس کے بعد انھیں اپنے صبر کا پھل ملتا ہے۔ ۔ کموڈو ڈریگن اپنے شکار کا اپنے جسمانی وزن کے 80 فیسد کے برابر تک حصا کھاجاتی ہیں۔
فیمیل کموڈو ڈریگن تیس انڈے دیتی ہیں ، جس کی حفاظت وہ کئی مہینوں تک کرتی ہیں ۔ بچے پیلے اور کالے رنگ کے بینڈوں کے ساتھ سبز رنگ کے ہوتے ہیں لیکن عمر کے ساتھ ساتھ وہ بھوری رنگ کے سرخی مائل ہو جاتے ہیں۔ نوجوان ڈریگن شکاریوں سے بچنے کے لۓ آٹھ ماہ کی عمر تک گھنے درختوں میں رہتے ہیں۔ تاکہ شکاریوں سے بچا جا سکے
0 Comments