اُڑتی ہوئی مچھلی flying-fish-in-urdu-اُڑنے-والی-مچھلی

اُڑتی ہوئی مچھلی

flying-fish-in-urdu-اُڑنے-والی-مچھلی


اڑتی ہوئی مچھلی کے جسم کی اوپری ساٸیڈ  نیلی بھوری رنگ کی ہوتی  ہے۔جب کہ   ان کا پیٹ سرمئی چاندی کا ہوتا ہے۔  اڑتی ہوئی مچھلی کا  دم شاخہ ہوتا  ہے۔  پونچھ کا نچلا حصہ اوپری ٹکڑے سے لمبا  ہوتا ہے۔ پانی سے باہر نکل کر چھوٹی اڑان کے لیے۔یہ مچھلیاں اپنی   پکورٹل فنز  کو پروں جیسی شکل میں پھیلاتی ہیں۔۔  پانی کے ذریعے تیز رفتار حرکت کو یقینی بنانے کے لئے تیرتے وقت ان کی پنکھ بند ہوجاتی ہے۔پانی سے اوپر سرفیس پر جانے سے پہلے  اڑتی مچھلی پانی کی سطح کی طرف تیزی سے تقریبا  37 میل فی گھنٹہ  کی رفتار سے جاتی ہے۔  جب سرفیس پر پہنچتی ہیں تو    مچھلی پانی سے  باہر چھلانگ لگاتی ہے اور اپنے پروں کو پھیلا دیتی ہے۔ اڑتی ہوئی مچھلی ہوا میں 4 فٹ کی اونچائی تک پہنچ سکتی ہے ، اور پانی پر واپس آنے سے پہلے 655 فٹ کی دوری کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔۔  یہ اس لۓ  ضروری ہے کیونکہ یہ شکاریوں سے جلدی سے  فرار ہونے  کو یقینی بناتا ہے۔  مچھلی کے سب سے بڑے شکاری مارلن ، ٹونا ، تلوار مچھلی ،  اور انسان ہیں۔

‎یہ  (اڑنے والی مچھلی )بڑے گروپوں میں تیراکی کرتی ہے۔۔    مچھلیاں  بہت حساس اور آسانی سے روشنی کی طرف راغب ہوتی ہے ماہی گیر اپنے جہازوں کی طرف اڑنے والی مچھلی کو پکڑنے  کے لئے روشنی کا استعمال کرتے ہیں، اڑنے والی مچھلی بنیادی طور پر رات کے وقت شکار کرتی ہے پلاکٹن ، بیکٹیریا اور دیگر چھوٹے سمندری مخلوق کھاتی ہے. اڑنے والی مچھلی کے میلااپ کا موسم اس وقت ہوتا ہے جب سمندری دھارے سب سے کمزور ہوں. اڑن مچھلی بڑے گروپوں میں رہتی ہے اور ان کی تعداد ملن کے موسم میں  دس لاکھ   کی تعداد سے تجاوز کر سکتی ہے۔   ماداٸیں  پانی کی سطح کے قریب بڑی تعداد میں انڈے جمع کرتی ہیں۔ انڈے عام طور پر   سمندری چٹانوں سے  چپک جاتے ہیں     اڑنے والی مچھلی  کی  اوسط عمرتقریبا پانچھ سال ہوتی  ہے۔



Post a Comment

0 Comments