ستاروں کا یہ خوبصورت جھرمٹ NGC6397-in-urdu

ستاروں کا یہ خوبصورت جھرمٹ


NGC6397-in-urdu
ستاروں کا یہ خوبصورت جھرمٹ زمین سے آٹھ ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ NGC6397 ۔ اس خوبصورت اور روشنیوں سے بھرپور دلکش دنیا کو ہبل اسپیس دوربین سے فلمایا گیا اور 2006 میں اس تصویر کو ریلیز کیا گیا۔ ایک دوسرے کی کشش ثقل سے بندھے ہوئے خلاء میں ایک ہی جگہ پر اتنے سارے ستاروں کا ایک ساتھ ہونا ایک عام بات سی ہے۔ صرف ہماری کہکشاں ملکی وے میں ستاروں کے جمع ہونے سے بنے اس طرح کے جھرمٹ سینکڑوں کی تعداد میں دریافت کئے جا چکے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بہت سے ستارے اپنے ارد گرد اپنی دنیاؤوں کو اپنی تپش اور روشنی سے زندہ رکھے ہوئے ہوں۔ ہزاروں نوری برس کے فاصلوں سے بظاہر ایک دوسرے کے بہت ہی قریب نظر آنے والے ان ستاروں کے باہمی فاصلے یقینا اربوں کھربوں میلوں پر محیط ہوں گے۔ رات کو سیاہ اور اندھیروں میں ڈوبا نظر آنے والا ہمارا آسمانِ دنیا نجانے کتنی ہی ایسی خوبصورت، دلکش، روشن اور رنگین دنیاؤوں کو اپنی سیاہ چادر میں چھپائے ہوئے ہے۔


کائنات میں آئے روز ہونے والی یہ دریافتیں اس قدر حیرتناک اور حسین ہیں کہ ہر دریافت ہونے والا نیا منظر اپنے سے پہلے دریافت ہوئی کائناتی مناظر کو حسن و عجائب میں پیچھے چھوڑتا چلا جا رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments