بدھ مت کی تاریخ ، فرقے ، تعلیمات اور اصول کيا ہيں؟
|
گوتم کپل وستو میں ہمالیہ کی ایک ریاست میں پیدا ہوئے۔گوتم کے سال پیدائش میں سخت اختلاف ہے۔ عام طور پر 563 ق م بیان کی جاتی ہے۔ گوتم کا اصل نام کیا تھا یہ مسلۂ بھی در پیش ہے۔ چند لوگوں نے سدارتھ پہلا نام اور گوتم قبائیلی نام بتایا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق ان کا اصل نام گوتم تھابعض روایات کے مطابق گوتم جب تیسس سال کے ہوئے تو ان میں ذہنی تبدیلی پائی گی۔ کچھ طبعی رجحان اور کچھ زندگی کے تلخ واقعات نے ان کو مجبور کیا کہ وہ ابدی سکون و مسرت حاصل کریں ۔روایات کے مطابق، گوتم اسی رات گھر کو چھوڑ کر جنگل گئے۔ جہاں انہوں نے چھ سال گزارے۔ جس میں انہوں نے گھاس بھونس پر گزارہ، بالوں کے کپڑوں کا پہنا، گھنٹوں کھڑے رہنا، کانٹوں میں لیٹ جانا، جسم پر خاک ملنا، سر اور ڈارھی کے بال نوچنا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا يا۔ آخر ان پر یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ جسم کی آزادی اور اس طرح کے مجاہدات سے تسکین بلکل ناممکن ہے اور یہ طریقہ مسائل حل کرنے سے قاص رہا۔ البتہ انہوں نے کھانا پینا شروع کر دیا اور اپنےدوستوں سے یہ کہا کہ یہ تمام طریقہ غلط ہیں۔اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے
آخر وہ بدھ گاہ میں جو ایک درخت کے نیچے بیٹھ گئے۔ اس واقعہ کے بعد انہوں نے ارادہ کر لیا کہ جب تک ان پر حقائق ظاہر نہ ہوئیں گے وہ اسی طرح رہیں گے۔ غروب آفتاب کے وقت ان کے ذہن میں ایک چمک پیدا ہوئی اور ان پر حقائق منکشف ہوئے کہ ”صفائے باطن اور محبت خلق“ میں فلاح ابدی کا راز مضمر ہے اور تکلیف سے رہائی کے بس یہی دو طریقہ ہیں۔
تعلیمات
گوتم کے زمانے میں لکھنے پڑھنے کا رواج کم تھا۔ اس لیے ایک عرصہ تک ان کی تعلیمات زبانی منتقل ہوئی۔ تقریباً تین سو سال کے بعد پہلی مرتبہ انہیں ضبط تحریر میں لانے کی کوشش کی گئی۔ یہ کتابیں تری پٹک یعنی تین ٹوکریوں کے نام سے جانی گئیں۔ مگر حقیقت میں یہ تین سے زائد ہیں، ہر کتاب کئی کتابوں پر شامل ہیں۔
گوتم نے نہ تو خدا کے وجود پر کوئی بات صاف کہی اور نہ کائنات کی تخلیق کے اسباب پر اور نہ ہی روح کی وضاحت کی ہے، بلکہ اسے مادہ کا جز کہا ہے۔جنت و جہنم، حشر ونشر اور آخرت و قیامت جیسے مسائل کو انہوں کو پس پشت ڈال دیا ہے
گوتم نے تمام مسائل کی وضاحت کے بغیر اخلاقی احکام پر زور دیا، جس کے ذریعے نروان حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گوتم نے والدین، اولاد، استاد و شاگرد، خادم و آقا اور شوہر و بیوی کے فرائض، حقوق اور زمہ داریاں بتائیں۔ انہوں نے والدین کو کہا ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دیں اور انہیں برائی سے بچائیں، اور ان کے لیے ترکے کی شکل میں معاش مہیا کریں۔ اولاد کو کہا کہ وہ والدین کی اطاعت اور احترام کریں۔ دوسرے لوگوں کو محبت، ہمدردی، احترام، وفاداری، ہنرمندی، مساوات، حسن سلوک کی ہدایت کی۔
فرقے
بدھ مذہب دو فرقے ہيں۔ جو ہنیان اور مہایان کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
ہنیان فرقہ جزویات کو چھوڑ کر تمام میں قدیم مذہب پر کاربند ہے۔ یہ گوتم کی تعلیمات کے مطابق نہ روح اور نہ خدائی کا قائل ہے، گوتم کو ہادی مانتا ہے۔
مہایان اس کے برعکس گوتم کوانسان سے زیادہ سمجھتا ہے اور اس کی مورت کو پوجا کرتا ہے۔ یہ گوتم کے علاوہ دوسرے دیوتاؤں کا قائل بھی ہیں اور ان کی پرستش تک کرتے ہیں۔
عظیم سچائیاں
1. زندگی دکھ ہے
2. دکھ کا سبب خواہشاتِ نفسانی ہوا کرتی ہیں۔
3. خواہشاتِ نفسانی کو قابو کر لیا جائے تو دکھ کم کيا جا سکتا ہے۔
4. خواہشاتِ نفسانی کا خاتمہ کرنے کے لیے اصولی مسلک پر چلنا چائیے۔
خواہشات پر قابو پانے کے لیے آٹھ اصول
1. درست علم و عقیدہ
2. اچھا ارادہ
3. درست کلام
4. درست عمل
5. اچھا سلوک
6. درست کوشش
7. اچھی یادداشت
8. درست سمت ميں غور و فکر ہیں
0 Comments